
وفاقی حکومت نے سابق کمشنر اسلام آباد اور چیئر مین سی ڈی اے کیپٹن (ر)عثمان یونس کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کر دیں،کیپٹن (ر)عثمان یونس کو فوری طور پر پنجاب حکومت کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،کیپٹن عثمان یونس کو گزشتہ ہفتے ان کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا،وہ اس وقت اسٹبلشمنٹ ڈویژن میں نئی تعیناتی کے منتظر تھے،کیپٹن عثمان یونس اس سے قبل بھی پنجاب میں خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔





