پاکستان

فواد کی گرفتاری، پی ٹی آئی کا جوابی وار

لاہور(آئی پی ایس) پی ٹی آئی کا جوابی وار،آئی جی اسلام آباد اور آئی جی پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں فواد چودھری کو عدالتی احکامات کے باوجود پیش نہ کرنے کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے آئی جی پنجاب، آئی جی اسلام آباد و دیگر افسران کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عدالت نے تین بار فواد چودھری کو پیش کرنے کا حکم دیا۔ اسلام آباد پولیس نے عدالتی احکامات کے باوجود فواد چودھری کو پیش نہیں کیا۔ عدالتی احکامات کو نہ ماننا توہین عدالت کی زمرے میں آتا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت متعلق حکام کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔ فواد چودھری کے عزیز نبیل شہزاد کی جانب سے درخواست اظہر صدیق نے دائر کی۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker