پاکستانتازہ ترین

اسیر رہنما ئوں کو نہ بھولنے کاپیغام دینے والی ن لیگ سابق وزیر خزانہ کو بھول گئی

مسلم لیگ ن نے اپنے ماضی کے اسیر رہنماؤں کو نہ بھولنے کا پیغام دیا لیکن خود اپنے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو بھول گئی۔

حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر رہنماؤں کی گرفتاری کی تصاویر لگا کر ’ہم بھولے نہیں، نہ بھولنے دیں گے‘ کا پیغام سب تک پہنچایا۔

لیکن مفتاح اسماعیل کی گرفتاری یاد نہ رہی۔

— فوٹو: اسکرین گریب

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو 7 اگست 2019 کو ایل این جی کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں 27 دسمبر 2019 کو ضمانت پر رہائی ملی تھی۔

خیال رہے کہ مفتاح اسماعیل اور ن لیگ کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker