
عام انتخابات تاخیر سے ہوں گے یا وقت پر؟ حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں نے مشاورت سے آگے بڑھنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں شیڈول کے مطابق انتخابات کی تجویز دی ہے۔ پی پی نے عام انتخابات سے متعلق آئین کی خلاف ورزی نہ کرنے کی رائے دی اور کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات میں رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہیے۔
پی ڈی ایم مردم شماری نتائج کے بعد قومی اور صوبائی اسمبلیوں کیانتخابات کی خواہاں ہے۔ پی ڈی ایم ذرائع کا کہنا ہے ابھی انتخابات کروائے تو ہمارے لیے بہت سے مسائل پیدا ہوں گے۔ معیشت کی بحالی کے بغیرعوام میں گئے تو کامیابی مشکل ہوگی۔ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں میں اتفاق رائے نہ ہوسکا اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔