برطانوی جریدے کی فہرست میں بالی وڈ کی عالیہ بھٹ ، ارمان ملک ، سمیت پاکستانی فنکار سجل علی ، اذان سمعی خان، بلال عباس اور عاصم اظہر بھی شامل ہیں۔
برطانوی میگزین ایسٹرن آئی کی رپورٹ کے مطابق ایشیا کی اینٹرٹیمنٹ انڈسٹری میں اپنا نام کمانے والوں میں تیس سال سے کم عمر4 پاکستانی فن کار بھی شامل ہیں ۔
سجل علی
29 سالہ پاکستانی اداکارہ سجل علی نے فلم، ڈرامہ اور میوزک ویڈیوز میں اپنی پروفارمنس اور پختہ اداکاری کی وجہ سے نام کمایا۔ حال ہی میں سجل علی نے جمائمہ گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں بھی مرکزی کردار ادا کیا۔ سجل کی فلم What’s Love Got to Do with It? انٹرنیشنل پلیٹ فارم پر بھی اسکرین کیا جائے گا۔
اذان سمعی خان
29 سالہ نوجوان گلوکار ، میوزیشن اور اداکار اذان سمعی خان نے اپنے ٹیلنٹ سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں اپنی جگہ بنائی ہوئی ہے۔
بلال عباس
پاکستانی اداکار بلال عباس جن کی اداکاری نے لوگوں کے دل جیت لیے۔ بلال نے اینٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں مختلف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دیکھا کر لوگوں کو اپنی اداکاری سے متاثر کیا ہے۔
عاصم اظہر
پاکستان کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر میوزک کے افق پر ابھرتے ہوئے ستارے کی مانند ہیں ۔ جنہوں نے ایک کے بعد ایک اچھا گانا اپنے فینز کو دیا ۔ 26 سالہ گلوکار کو ایسٹرن آئی میگزین نے ایشیا کے ان 30 ستاروں کی فہرست میں شامل کیا کہ جنہوں نے کم عمری میں اپنے ٹیلینٹ سے بہت نام کمایا۔