
اسلام آباد(آئی پی ایس)اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی بنی گالہ رہائش گاہ پر ان کی غیر موجودگی میں اسلام آباد پولیس یا دیگر صوبوں کی پولیس نہیں لگائی جا سکتی ۔
ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق اسلام آباد میں سابق وزیراعظم کی نجی رہائش گاہ کی سکیورٹی کے معاملے پر کہا کہ بنی گالہ میں سابق وزیراعظم کی نجی رہائش گاہ ہے،سابق وزیراعظم پچھلے کئی ماہ سے اسلام آباد میں مقیم نہ ہیں۔ان کی غیر موجودگی میں اسلام آباد پولیس یا دیگر صوبوں کی پولیس نہیں لگائی جا سکتی۔