اہم خبریںتازہ ترینتجارت

ڈالر نے پاکستانیوں کے چھکے چھڑا دیئے ،قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی (آئی پی ایس) امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 5 روپے 57 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی 261 روپے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ دو کاروباری دنوں میں انٹربینک میں ڈالر 30 روپے 11 پیسے مہنگا ہوا ہے، ڈالر مہنگا ہونے سے 2 روز میں قرضوں کے بوجھ میں 3800 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے، سٹاک مارکیٹ میں 155 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 41 ہزار کی سطح عبور کر گیا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker