اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

چوہدری شجاعت فارغ ، وجاہت حسین مسلم لیگ ق کے نئے صدر منتخب

لاہور (آئی پی ایس) مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی صدارت سے فارغ کردیاگیا ۔

پاکستان مسلم لیگ ق کی جنرل کونسل کا اجلاس مسلم لیگ ہاؤس ڈیوس روڈ میں ہوا جس میں چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی کی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس مسلم لیگ ق کی مرکزی جنرل کونسل نے چوہدری وجاہت حسین کو پارٹی کا مرکزی صدر منتخب کر لیا ۔ طارق بشیر چیمہ بھی عہدے سے فارغ ، ان کی جگہ کامل علی آغا کو پارٹی کا مرکزی سیکرٹری جنرل بنایا گیا ہے۔اجلاس میں دونوں عہدوں پر انتخاب بلا مقابلہ کیا گیا ۔

مشاورتی اجلاس میں پنجاب ،کے پی ،بلوچستان ،سندھ کے پارٹی عہدیداران اور رہنماؤں نے شرکت کی جبکہ مرکزی اور آزادکشمیر سے مسلم لیگ ق کے عہدیدار بھی شریک ہوئے ، اجلاس میں سابق ارکان اسمبلی ،ٹکٹ ہولڈرز اور سینیٹرنے بھی شرکت کی ۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker