تجارت

ڈالر کی اونچی اڑان ،روپیہ سنبھل نہ پایا

کراچی(آئی پی ایس) امریکی ڈالرکی اونچی اڑان جاری ہے جس کے باعث پاکستانی روپیہ تاحال سنبھل نہ پایا ،جمعرات کو ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے کو ملا ۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح کاروبار کے آغاز میں بھی امریکی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔انٹر بینک میں ڈالر 36 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 231 روپے 25 پیسے کا ہو گیا ہے۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 230 روپے 89 پیسے پر بند ہوا تھا۔رواں کاروباری ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 59 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز دیکھنے میں آیا ہے۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker