پاکستانخیبر پختونخواہ

خیبرپختونخواہ میں سردی نےلوگوں کے ’’کڑاکے‘‘ نکال دیئے

 

پشاور(آئی پی ایس)خیبرپختونخواہ میں سردی کی شد ت میں اضافہ پاراچنار اور کلام میں کم سے کم درجہ منفی 8سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخواہ میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے اور سب سے کم درجہ حرارت پارا چنار اور کالام میں منفی 8 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ مالم جبہ منفی 5،پشاور چار،مردان اور چارسدہ 2 جبکہ نوشہرہ 3 سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ کالام میں اب تک تین انچ تک برفباری پڑ چکی ہے، دھند نہ ہونے کے باعث پشاور ایم ون موٹر ٹریفک کے لیے کھلی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker