پاکستانخیبر پختونخواہ

خیبرپختونخواہ کی نگران کابینہ آج حلف اٹھائے گی

پشاور(آئی پی ایس)خیبرپختونخواہ کی نگران کابینہ آج حلف اٹھائے گی ، نگران وزیراعلیٰ محمد اعظم خان کی کابینہ میں12 وزرا شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی اور نگران وزیراعلیٰ اعظم خان کے درمیان 5 گھنٹے طویل ملاقات کے دوران مشاورت کے بعد خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ کی آج حلف برداری کا امکان ہے۔
سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے کابینہ کیلئے مشاورت نہیں کی گئی۔گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کا کہنا ہے کہ کوئی سیاسی کابینہ نہیں بن رہی کہ محمود خان سے مشاورت کریں۔گورنر خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ نگران کابینہ وزیراعلیٰ کی صوابدید ہے وہ ہی بنائیں گے۔

نگران وزیراعلیٰ محمد اعظم خان کی گورنر ہاوس میں گورنر غلام علی سےہونیوالی ملاقات میں نگراں کابینہ کے حتمی ناموں کی فہروست بنا لی گئی،مشاورت کے بعد نگران کابینہ کیلئے12 وزرا اور 3 ایڈوائزر منتخب کیے گئے ۔

نگران کابینہ میں حاجی غفران ،خوشدل خان، حامد شاہ، ایڈوکیٹ ساول نزیر، فضل الہی ۔ عدنان جلیل، تاج محمد افریدی ، محمد علی شاہ،جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر، ڈاکٹر ریاض انور ، بطور ایڈوائزر رحمت سلیم خٹک ، شاکر اللہ اور حمایت اللہ خان شامل ہیں جبکہ کابینہ مین پیپلز پارٹی کے رہنما نجم الدین کا بیٹا بھی شاکر اللہ بھی شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق نگراں کابینہ آج گورنر ہاوس میں حلف لیں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker