پشاور(آئی پی ایس)خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ کیلئے ناموں کو حتمی شکل دیدی گئی۔
ذرائع کے مطابق نگران کابینہ میں بیرسٹر محمد علی سیف ،ندیم جان ،اخترعلی شاہ ،شعیب خان ،ہمایوں خان ،شمائل بٹ ایڈووکیٹ سمیت ریٹائرڈ بیورکریٹس بھی شامل ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزراء کے محکموں کا اعلان جلد کیا جائے گا اور اس حوالے سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے تفصیلی مشاورت کی جائے گی جس کے بعد حتمی نگران کابینہ کا اعلان کیا جائے گا ۔