اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ، کارکنان زمان پارک پہنچ گئے

لاہور(آئی پی ایس) عمران خان کی گرفتاری کے خدشات کے پیش نظر زمان پارک کے باہر کارکنان کی بڑی تعداد حفاظت کیلیے جمع ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے آج رات 2 بجے عمران خان کی گرفتاری کے خدشہ کا اظہار کیا گیا اور ساتھ ہی کارکنان کو عمران خان کی حفاظت کیلیے لاہور میں ان کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زبیرنیازی نے عمران خان کو گرفتار کیے جانے کے خدشہ کا اظہار کیا اور مسرت جمشید چیمہ نے کارکنان کو حفاظت کے لیے عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچنے کی اپیل کی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker