تجارت

ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال سے غربت کی شرح کم کرنے میں مدد ملی،آئی ایم ایف

اسلام آباد(آئی پی ایس)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال سے ایشیاء و بحرالکاہل کے خطہ کی پیداوار میں اضافہ اور غربت کی شرح کم کرنے میں مدد ملی ہے۔

 

آئی ایم ایف نے اپنے ایک بلاگ میں کہا ہے کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال سے پبلک پرائیویٹ سیکٹرز کی استعداد کار کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ اسی طرح ٹیکنالوجی کے استعمال مالیات اور تعلیم تک آسان رسائی کے علاوہ نئی منڈیوں کے قیام میں بھی مدد ملتی ہے ۔ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے استعمال سے کمپنیاں اپنے دور دراز کے کسٹمرز کی بہتر انداز میں خدمت کر سکتی ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker