اسلام آبادپاکستان

غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی شامت آگئی،حکومت کا بڑا اعلان

اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمن کانجو نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں بغیر این او سی کے کوئی ہائوسنگ سوسائٹی اراضی ٹرانسفر نہیں کر سکے گی، غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

 

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر فوزیہ ارشد، سینیٹر دنیش کمار کے سوالات کے جواب میں وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمن کانجو نے کہا کہ بغیر این او سی کے کوئی ہائوسنگ سوسائٹی اراضی ٹرانسفر نہیں کر سکے گی، جن لوگوں نے گھر بنا لئے ہیں، ان پر خرید و فروخت کی کوئی پابندی نہیں، غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker