
اسلام آباد(آئی پی ایس)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مزید 35 ارکان کے استعفے منظور کرلئے ۔جن ارکان کے استعفے منظور کیے گئے ان میں حیدر علی خان، سلیم رحمان، صاحبزادہ صبغت اللہ، محبوب شاہ ، محمد بشیر خان، جنید اکبر، شیر اکبر خان، علی خان جدون، عثمان خان ترکئی کے نام شامل ہیں۔
اس فہرست میں خسرو بخیتار، عامرکیانی ، ملیکہ بخاری ، اندلیب عباس کے ساتھ ساتھ فخر امام، مجاہدعلی اور کرامت کھوکھر بھی شامل ہیں۔دوسری جانب الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے مزید 35 ارکان اسمبلی کے استعفے موصول ہو گئے ہیں۔الیکشن کمیشن ضابطے کی کارروائی کے بعد جلد اراکین کوڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل بھی اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے 35 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے تھے۔جس کے بعد الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی بھی کردیا تھا۔تحریک انصاف کے اب تک مجموعی طور پر 80 ارکان کے استعفے منظور کئے جاچکے ہیں۔





