لاہور(آئی پی ایس) وفاقی وزیر و رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ الیکشن قبل از وقت ہوں، بروقت یا جب بھی، اتفاق رائے کے بغیر سب گھاٹے میں رہیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ حصول و ارتکاز اقتدار کی بے رحم جنگ سے ہٹ کر مکالمہ ہو، اپنی اپنی غلطیاں مانی جائیں، ریاست کو دلدل سے نکال کر ملک چلانے کی راہ ڈھونڈی جائے۔لیگی رہنما نے کہا کہ میں اب تک دن کے ہنگاموں میں گم تھا مگر اب شام ہوتی جا رہی ہے، امید کی جاتی ہے کہ آئندہ عمران خان صاحب 35 پنکچر کی اصطلاح سیاسی بیان کے طور پر استعمال کرنے سے باز ہی رہیں گے۔