اہم خبریںپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ

لکی مروت :پولیس اور دہشت گردوں میں جھڑپ ،بھاری ہتھیاروں کا استعمال

پشاور،لکی مروت(آئی پی ایس)لکی مروت کے علاقے وانڈہ احسان پور کے قریب جنگل میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ کا سلسلہ جاری ہے۔جبکہ پولیس پریکے بعد دیگرے حملوں کے بعد پشاور میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے،آپریشنز اور تلاشی کا عمل شروع۔

اس حوالے سے پولیس حکام کاکہنا ہے کہ عصر سے دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جس میں دونوں جانب سے بھاری ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا جارہا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ جھڑپ میں ڈی ایس پی کی گاڑی راکٹ لگنے سے جل کر خاکستر ہوگئی ہے جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز نے دریائے کرم کے کنارے جنگل کو آگ لگا دی ہے، آگ کے شعلے دور دور سے نظر آ رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔اس سے قبل ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں تختہ بیگ چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں دو پولیس اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب پشاور تختہ بیک خودکش دھماکے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز،شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل سخت ترین کردیا گیا ۔

 

ایس ایس پی آپریشن کے مطابق شہر میں داخل ہونے والی گاڑیوں اور عام لوگوں کی مکمل جامہ تلاشی لی جارہی ہے،چیک پوسٹوں پر اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے،شہر میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی دوبارہ چیکنگ جاری ہے ،انہوں نے کہاکہ رواں سال پولیس پر حملوں میں بہت اضافہ ہوا ہے۔

 

خیبرپختونخوا پولیس بہادروں اور جانثاروں کی فورس ہے،پولیس کے حوصلے بلند ہیں،ہر محاذ پر دہشت گردوں کو منہ توڑجواب دیا جائیگا۔دوسری جانب سی سی پی او،ایس ایس پی آپریشن نے مختلف تھانوں کا دورہ کیا اورسیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،موقع پر ہدایات بھی جاری کئے، سی سی پی او پشاور کا کہنا ہے کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں،ہر قسم کی حالات کے لئے تیار ہیں،دہشت گردوں کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب ملے گا،

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker