جدہ(خالد چیمہ) جلدڈیجیٹل مختار نامہ کا افتتاح کیا جائے گا اور سمندر پار پاکستانیوں کو پیش آنے والے مسائل کو بروقت حل کرنے کی حکومت کی اولین ترجیح ہوگی اس کا اظہارِ پاکستان کے سمندر پار کے وفاقی وزیر ساجد حسین طوری کا جدہ میں پاکستان کمیونٹی سے خطاب میں کیا۔ وفاقی وزیر کا وزارت سنبھالنے کے بعد سعودی عرب کا پہلا دورہ تھا، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے پاکستان کے گہرے مراسم ہیں اور یہاں کام کرنے والے محنت کرکے پاکستان کو ذرمبادلہ فراہم کررہے ہیں جو ہماری معیشت کی اشد ضرورت ہے، انہوں نے پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ سعودی قوانین کا احترام کریں اس سے پاکستان کی عزت میں اضافہ ہوتا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت کے مطابق ہم سمندر پار پاکستانیوں کے تمام مسائل کو فوری حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور مختلف سمندر پار پاکستانیوں کے لئے ڈیجیٹلائزیشن کے پروگرام اس کی عکاسی کرتے ہیں کہ ہماری حکومت سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے میں کوئی کمی نہیں کررہے. کمیونٹی کے مختلف سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ جلد اسٹیٹ بینک کے ساتھ ملکر ڈالر کے جو مسائل ہیں اس کا جلد کوئی حل نکال لیں گے تاکہ سمندر پار پاکستانیوں کو تعلیمی اور دیگر فیسیں ادا کرنے میں کوئی مسئلہ مسائل نا ہوں. ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے وژن 2030 کے مطابق ہم انہیں مختلف شعبہ جات میں ماہرین مہیا کریں گے تاکہ پاکستان سعودی عرب کے ہر شعبہ جات میں اپنے ماہریں دے کر دونوں ملکوں کے تعلقات استوار کریں. تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جبکہ قونصل جنرل خالد مجید نے مہمانوں کو خوش آمدید کیا.