پاکستانسندھ

ایک اور بڑی جماعت کا سندھ حکومت کیخلاف سڑکوں پر آنے کا اعلان

کراچی(آئی پی ایس)تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے بعد ایک اور بڑی سیاسی و مذہبی جماعت نے کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاج کا فیصلہ کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ایل پی نے کراچی، حیدرآباد بلدیاتی الیکشن میں مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاج کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ترجمان تحریک لبیک کے جاری کردہ بیان کے مطابق کل تبت سنٹر سے الیکشن کمیشن کے دفتر تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔ تحریک لبیک نے الزام عائد کیا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد بلدیاتی الیشن میں سندھ حکومت نے مینڈیٹ کوچرایا ہے۔ ترجمان کے مطابق بلدیاتی الیکشن میں فارم 11 کے مطابق ہم 25 یوسیز پر جیت چکے ہیں۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker