کراچی(آئی پی ایس)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکس کے سربراہان کو خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ کمرشل بینک مساجد کے اکاؤنٹ کھولیں۔اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق اسٹیک ہولڈرز نے مساجد کے اکاؤنٹ نہ کھولنے پر تشویش ظاہر کی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اکاؤنٹ نہ کھولنے کا رجحان مالیاتی شمولیت اور معیشت کو دستاویز کرنے میں رکاوٹ ہے۔پاکستان کے مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ بینکوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مساوی ماحول فراہم کریں۔اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بینک ٹرسٹ، سوسائٹیز اور ایسوسی ایشنز وغیرہ کے اکاؤنٹ کھولیں۔
اعلامیے میں اسٹیٹ بینک کا مزید کہنا ہے کہ کمرشل بینک غیر سرکاری، بغیر منافع کام کرنے والے اور چیریٹیز کے اکاؤنٹ کھولیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلامیے کے ذریعے کمرشل بینکس کو یہ ہدایت بھی کی ہے کہ وہ غیر رجسٹرڈ مساجد کو رجسٹر ہونے کا مشورہ دیں۔