اہم خبریںبین الاقوامیتازہ ترین

پاکستان کو بہتر معاشی پوزیشن پر دیکھنا چاہتے ہیں،امریکہ

واشنگٹن (آئی پی ایس) امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی چیلنج سے واقف ہیں، ہم پاکستان کو بہتر معاشی پوزیشن پر دیکھنا چاہتے ہیں ۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان عالمی اقتصادی اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے، جہاں تک ممکن ہوا پاکستان کی مدد کریں گے۔

نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تکنیکی نکات پر بات چیت ہوتی ہے، وزارت خارجہ ، خزانہ، وائٹ ہاؤس اور دیگر بھی پاکستان کی میکرو اکنامک نکات استحکام پر بات کرتے ہیں۔

امریکا کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عالمی بینک نے پاکستان کیلئے ایک ارب دس کروڑ ڈالر کے قرضوں کی منظوری آئندہ مالی سال تک موخر کر دی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker