پاکستان

کامل علی آغا کو( ق) لیگ سے نکالنے کا کیس ،طارق بشیر چیمہ کو دوبارہ نوٹس جاری

اسلام آباد(آئی پی ایس)الیکشن کمیشن نے کامل علی آغا کو (ق) لیگ سے نکالنے کے کیس میں طارق بشیر چیمہ کو دوبارہ نوٹس جاری کردیا۔

 

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں کامل علی آغا کو (ق) لیگ سے نکالنے کے کیس کی سماعت ہوئی،طارق بشیر چیمہ کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا۔حکام الیکشن کمیشن نے کہاکہ طارق بشیر چیمہ کو نوٹس جاری کیا تھاکس اختیار سے کامل علی آغا کو نکالا،طارق بشیر چیمہ نے کوئی جواب نہیں دیا۔

 

ممبرپنجاب بابربھروانہ نے استفسار کیا قانونی طور پر کیا پوزیشن ہے؟حکام الیکشن کمیشن نے کہاکہ پارٹی صدر اور سنٹرل ورکنگ کمیٹی کا اختیار استعمال کیا جا سکتا ہے، ممبر سندھ نثار درانی نے کہاکہ آئندہ سماعت تک طارق بشیر چیمہ کا جواب آیا تو جائزہ لیں گے، الیکشن کمیشن نے طارق بشیر چیمہ کو دوبارہ نوٹس جاری کردیااورکیس نے مزید سماعت 25 جنوری تک ملتوی کردی ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker