اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اسپیکر کوچوہدری وجاہت اور حسین الٰہی کی آڈیو کا نوٹس لینا چاہیے ،رانا ثنا اللہ

اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ قوم نےدیکھ لیا کہ کون ضمیر خریدتا اور بولیاں لگاتا ہے اور اغوا کار کون ہے، اسپیکر قومی اسمبلی کوچوہدری وجاہت اور حسین الٰہی کی آڈیو کا نوٹس لینا چاہیے ،

وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے چوہدری وجاہت اور حسین الٰہی کی آڈیو لیک پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصرکامجرمانہ منصوبہ بےنقاب ہوگیا، انہوں نے کہا کہ معزز خاتون ایم این اے کے اغوا کا مجرمانہ ارادہ اور توہین آمیز گفتگو قابل مذمت ہے۔

رانا ثناء نے کہا کہ عمران خان ن لیگ اور ق لیگ کے ارکان کے ضمیر خریدنے کی بولیاں لگا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شجاعت حسین اور ایم این اے فرح خان کو کون سی عدالت انصاف دے گی؟وزیر داخلہ نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھی اس آڈیو کا نوٹس لے کر کارروائی کرنی چاہیے،

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker