تجارت

گیس کی قیمت میں اضافہ نہیں کررہے ،مصدق ملک

اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ملک بھر میں گیس کے نئے کنکشنز پر پابندی ہے، گیس کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا جا رہا، مہنگی ایل این جی خرید کر سستی نہیں بیچ سکتے۔

 

منگل کو سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹر اعجاز چوہدری، سینیٹر بہرہ مند اور سینیٹر فدا محمد کے سوالات کے جواب میں مصدق ملک نے کہا کہ عمران خان نے اوگرا کا قانون بدل کر گیس کنکشنز کی فراہمی پر پابندی لگائی تھی، گھریلو صارفین، صنعتوں اور بجلی کی پیداوار کے لئے گیس فراہم کی جاتی ہے،گھریلو صارفین کی طلب زیادہ ہے، ہر سال 8 سے 10 فیصد گیس کم پیدا ہوتی ہے، نئے گیس کنکشنز پر پابندی مزید کچھ عرصہ برقرار رہنی چاہیے، یہ ملکی مفاد میں ہے، ہمیں ذمہ دار شہری ہونے کا مظاہرہ کرنا چاہیے،

 

زیادہ مہنگائی کے باعث گیس کی قیمت نہیں بڑھائی گئی، ملک میں کم قیمت پر گیس فراہم کی جا رہی ہے، مہنگی ایل این جی خرید کر سستی نہیں بیچ سکتے۔وزیر مملکت نے کہا کہ جن صوبوں سے گیس نکل رہی ہے، وہاں گیس پہلے فراہم کی جا رہی ہے، گھریلو اور صنعتی صارفین پر بھی یہ طریقہ لاگو ہوتا ہے، خیبرپختونخوا کو ضرورت کے مطابق گیس فراہم کی جا رہی ہے جن علاقوں میں گیس پیدا ہوتی ہے وہاں سی ایس آر فارمولہ کے تحت ترقیاتی کام کئے جاتے ہیں، تمام کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر مقامی افراد کو ملازمتیں دیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker