اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ نے ریلوے ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں 75 روپے اضافہ کی اپیل خارج کردی ہےجبکہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ آپ کی اپیل زائد المعیاد ہوچکی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی عدالت نے اپیل زائد المعیاد قرار دیکر خارج کی ہے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ریلوے ملازم غیاث نے ریٹائرمنٹ کے پانچ سال بعد 2017 میں ٹربیونل اپیل دائر کی۔ جس چیف جسٹس کا درخواستگزار وکیل سے مکالمہ ہوا،
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ درخواستگزار کے مطابق 1983 میں بنیادی تنخواہ میں 75 روپے اضافہ ہونا چاہیے تھا۔ آپ کے موکل نے تنخواہ میں 75 روپے کا اضافہ نا ملنے پر اپیل دائر کی۔آپ کا موکل اپیل دائر کرنے میں 20 سے 25 سال سوچتا کیوں رہا؟ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ کے موکل کی ٹربیونل میں اپیل زائد المعیاد تھی۔ سپریم کورٹ میں بھی آپ کی اپیل زائد المعیادہے۔





