بین الاقوامی

امریکہ: کیلیفورنیا میں طوفانوں کا سلسلہ تھم گیا

واشنگٹن(آئی پی ایس)امریکا کی ریاست کیلیفورنیا میں طوفانوں کا سلسلہ تھم گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کیلیفورنیا کے کچھ علاقے اب بھی زیرآب ہیں جہاں پر بحالی کا کام جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیلیفورنیا میں اب بھی تقریباً 24 ہزار گھروں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہے۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ پیغام کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن جمعرات کو کیلیفورنیا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر طوفانوں سے ہونے والی تباہی اور اضافی وفاقی امداد کی ضروت کا جائزہ لیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کیلیفورنیا میں 3 ہفتوں میں طوفانوں کے باعث مختلف حادثات میں 20 اموات ہو چکی ہیں۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker