اسلام آبادپاکستان

سی ڈی اے میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ،109سب اسسٹنٹ کے تبادلے کردیئے گئے ۔

 

جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ارشد محمودکاپارلیمنٹ لاجز و ہاسٹل ،محمد زمان چانڈیو کا لینڈ و ایری ہیبریٹیشن، عمر حیات کا سٹیٹ مینجمنٹ ٹو ،محمد رمضان خان کا کوآرڈی نیشن ڈیپارٹمنٹ ،شہزاد احمد کا ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروس سے ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں تبادلہ کردیا گیا ہے ۔علاوہ ازیں گریڈ 14کے سب اسسٹنٹ اقبال سہیل کا مینٹینس ڈویژن فائیو ، امتیاز اللہ خان کا سٹیٹ مینجمنٹ ون ،مدثر حسین کا انوائرمنٹ ونگ (ایڈمن)اور سید تصور حسین کا سیکٹر ڈویلپمنٹ میں تبادلہ کردیا گیا ہے ۔

 

ساجد راشد کا واٹر اینڈ سیوریج ڈویلپمنٹ ،محمد گلفریزسٹیٹ مینجمنٹ ٹو ، محمد اسماعیل کا سٹیٹ مینجمنٹ ون اور فریدہ بانوکا کوآرڈینیشن میں تبادلہ کردیا گیا ۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن میاں عثمان الدین کی طرف سے تمام تقرر و تبادلوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker