پنجابعلاقائی

وہاڑی ،بندپڑے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی صفائی و بحالی کا کام شروع

 

وہاڑی(آئی پی ایس)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو/ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سید وسیم حسن کا احسن اقدام، عرصہ دراز سے بند واٹر فلٹریشن پلانٹ فعال ہونا شروع، واٹر فلٹریشن پلانٹ کی صفائی کا عمل بھی جاری، شہریوں کا سید وسیم حسن کو زبردست اقدامات پر خراج تحسین،

 

سید وسیم حسن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی وہاڑی کے واضح احکامات پر بلدیہ کی ٹیموں کی جانب سے فلٹریشن پلانٹس کی صفائی مہم جاری ہے شہر بھر کے فلٹریشن پلانٹس کی صفائی ستھرائی کی جارہی ہے اس حوالہ سے ADCR سید وسیم حسن کا کہنا ہے کے صاف پانی اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے تباہ حال فلٹریشن پلانٹ کو صاف ستھرا کیا جارہا ہے

 

جبکہ وقت پر فلٹر تبدیلی اور صفائی کی خود نگرانی کریں گے شہری بھی اپنی زمہ داریاں نبھائیں اور ان پلانٹس کا اپنے زاتی اثاثوں کی طرح خیال رکھیں اور صاف پانی کا ضیاع بھی نہ کریں شہریوں نے سید وسیم حسن کے اقدامات پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کو خراج تحسین پیش کیا ہے شہریوں کا کہنا تھا کے پانی زندگی ہے مگر عرصہ دراز سے فلٹریشن پلانٹ گندگی کے ڈھیر بن چکے تھے اس سے قبل کسی نے اس طرف توجہ نہیں دی اب پلانٹس کی صفائی ستھرائی کرنا احسن اقدام ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker