
اسلام آباد (آئی پی ایس )بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی آفیسرز ویلفئیر ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری محمد نذیر کے سسر سابق ہیڈ ماسٹر محمد بشیر اتوار کو رضائے الہی سے انتقال کر گئے، ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے گجرات میں ادا کر دی گئی۔
نماز جنازہ میں ان کے شاگردوں،عمائدین علاقہ، سیاسی زعما اور اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے آ فیسرز اور سٹاف نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کی مغفرت و بخشش کی دعا کی۔ مرحوم کو آبائی علاقے میں واقع قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔