اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

گھرمیں گیس لیکیج سے دھماکہ، 6 افراد جاں بحق

کوئٹہ(آئی پی ایس)کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث دھماکے میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مسلم اتحاد کالونی کے ایک گھر میں گیس لیکیج سے دھماکا ہوا ، جس کے نتیجے میں پانچ بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہے ۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی و لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا ۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker