اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتجارت

ایسے معاشی چیلنج پہلے کبھی نہیں آئے لیکن ڈیفالٹ کاخطرہ نہیں، وزیرخزانہ

لاہور(آئی پی ایس) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے لاہور میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران گورنر پنجاب نے وزیر خزانہ کو حالیہ کامیاب بیرونی دوروں پر مبارکباد دی اور معیشت میں بہتری کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا۔

 

اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں ایسے معاشی چیلنجز پہلے کبھی نہیں آئے تاہم پاکستان کے ڈیفالٹ کاخطرہ نہیں، یہ صرف چند ناقدین کا خواب ہی رہ جائے گا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں اقتصادی ٹیم معیشت کی بہتری کی کوششیں کررہی ہے اور آنے والے دنوں میں معیشت میں مزید بہتری آئے گی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker