اہم خبریںتازہ ترینخیبر پختونخواہ

دہشت گردوں کا حملہ، ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکار شہید

پشاور (آئی پی ایس) پشاور کے سربند پولیس سٹیشن پر دہشت گردوں کے حملے میں ڈی ایس پی سمیت تین اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔پشاور پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے تھانے پر اچانک حملہ کردیا، دہشت گردوں نے حملے میں لانگ رینج رائفل اور دستی بم بھی استعمال کیے۔

 

پولیس نے بتایا کہ حملے اور فائرنگ کے تبادلے کے دوران ڈی ایس پی سردار حسین اور دو اہلکار ارشاد اور جہانزیب شہید ہوگئے۔پولیس نے مزید بتایا کہ واقعے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔دوسری جانب دہشت گردوں کے حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ سینٹرل پولیس لائن میں ادا کر دی گئی۔گورنر حاجی غلام علی، آئی جی پی معظم جاہ انصاری، صوبائی وزیرشوکت یوسفزئی، آئی جی ایف سی، چیف سیکرٹری، ڈپٹی کمشنر پشاور اور دیگر بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔اس موقع پر پولیس کے دستے نے شہداء کے جسد خاکی کو سلامی دی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker