اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی درخواست پر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

کراچی(آئی پی ایس) کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات موخر کرنے کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔

الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی جانب سے کراچی اورحیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات موخر کرنے کی درخواست پر اجلاس طلب کیا ہے۔

اجلاس چیف الیکشن کمشز کی زیر صدارت دوپہر ایک بجے ہوگا جس میں سندھ حکومت کی درخواست کا جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی الیکشن 15 جنوری کو ہی کرانے کا حکم دیا تھا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker