اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عدالت نے شیخ رشید اور شیخ راشد کیخلاف توہین مذہب کیس کا فیصلہ سنا دیا

راولپنڈی (آئی پی ایس) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور ان کے بھتیجے شیخ راشد توہین مذہب کیس میں بری ہو گئے۔

اٹک کے جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عارف نے توہین مذہب کیس میں شیخ رشید اور شیخ راشد کو بری کرنے کا فیصلہ سنایا، عدالت نے دونوں رہنمائوں کی بریت کی درخواست منظور کرلی۔

یاد رہے کہ سابق وفاقی وزیر شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کے خلاف مسجد نبوی ﷺ میں ہنگامہ آرائی کرنے کا مقدمہ درج تھا۔

سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کے خلاف تھانہ نیو ایئر پورٹ فتح جنگ میں توہین مذہب کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker