اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

بلدیاتی الیکشن پرہائیکورٹ کے فیصلے کو ہوا میں اڑایا جا رہا ہے،فواد چوہدری

اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے بعد اب سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو بھی ہوا میں اڑایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کرانے کے عدالتی حکم کو جوتے کی نوک پر رکھنے کے بعد اب سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو ہوا میں اڑایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئی برائلز پارٹی نے پہلے پریس کانفرنس میں ہی عدالتوں کو دھمکی دی اگر عدالتوں کے آئینی احکامات کی حیثیت نہ رہی تو پھر انارکی ہی ہو گی۔

واضح رہےکہ سندھ حکومت نے کراچی، حیدر آباد، دادو میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور نئی حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن بھی واپس لے لیا ہے۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker