تجارت

مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

لاہور(آئی پی ایس)کراچی، لاہور اور کوئٹہ میں مرغی کا گوشت غریب کی پہنچ سے دور ہوگیا۔لاہور میں ضلعی انتظامیہ سرکاری لسٹ پر عمل کرانے میں ناکام ہوگئی اور شہر میں مرغی کا گوشت 650 روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے جب کہ انڈوں کی قیمت مزید بڑھ کر 289 روپے فی درجن ہوگئی ہے۔

 

دوسری جانب کراچی میں بھی مرغی کے گوشت کی قیمتیں ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہیں اور شہر میں مرغی کا گوشت کہیں 640 تو کہیں 660 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے جب کہ انڈے فی درجن 300 روپے تک جا پہنچے ہیں۔اس کے علاوہ کوئٹہ میں بھی مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 650 روپے برقرار ہے۔گزشتہ روز مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 30 روپےکااضافہ ہوا تھا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker