اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

توہین الیکشن کمیشن کیس،عمران، فواد، اسد عمر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (آئی پی ایس) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین کیس میں عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے

واضح رہے کہ تینوں رہنماؤں نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی تھیں، 4 رکنی کمیشن نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

الیکشن کمیشن کے 4 رکنی کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی جبکہ اسد عمر اور فواد چودھری کے قابل ضمانت وارنٹ بھی جاری کر دیئے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی جاری رکھنے کی اجازت دے دی تھی۔

عدالتی حکم میں کہا گیا تھا کہ سندھ اور لاہور ہائی کورٹس نے صرف حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روکا ہے، الیکشن ایکٹ کمیشن کو کارروائی کیلئے با اختیار بناتا ہے۔

سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ الیکشن کمیشن عمران خان، فواد چودھری اور اسد عمر کے خلاف کارروائی جاری رکھے، الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے اعتراضات پر بھی قانون کے مطابق فیصلہ کرے کیونکہ کسی ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کارروائی سے نہیں روکا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker