کراچی (آئی پی ایس)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر بعد ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے کو ملاہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 46 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 227.59 روپے میں ٹریڈ کر رہاہے ۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں صبح سویرے شدید مندی دیکھنے کو مل رہی ہے
مارکیٹ میں شیئرز کا لین دین شروع ہو تو 100 انڈیکس 41 ہزار پوائنٹس کی سطح پر تھا جس میں کچھ ہی دیر میں 200 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 40 ہزار 807 پوائنٹس تک گر گیاہے ۔