اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج،موٹروے بند

لاہور (آئی پی ایس) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آج بھی دھند کا راج برقرار ہے ، موٹر وے پولیس نے متعدد موٹر ویز کو ٹریفک کیلئے بند کردیا۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی، دھند کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا بھی سامنا ہے۔

دھند کے باعث موٹر وے ایم 2 اللّٰہ انٹرچینج سے پنڈی بھٹیاں تک اور ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک بند کی گئی ، موٹر وے ایم 4 ملتان سے فیصل آباد تک اور ایم 5 موسیٰ والا سے چنی گوٹھ تک بند ہے۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ حدنگاہ 10 سے 5 میٹر ہونے کی وجہ سے موٹر ویز پر ٹریفک کو روکا گیا ہے۔

موٹر وے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker