اہم خبریںتازہ ترینصحت

کورونا وائرس سے اموات اور کیسز کی شرح میں کمی

اسلام آباد (آئی پی ایس) ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے اموات اور کیسز کی شرح میں کمی آئی ہے ۔

قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 447 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 18افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.40 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 22مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker