
راولپنڈی(آئی پی ایس)قومی احتساب بیورو(نیب)نے القادر یونیورسٹی کیس میں پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی نے زلفی بخاری کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا،زلفی بخاری کو یونیورسٹی معاملے پر نیب نے طلبی کا نوٹس جاری کیا،نیب راولپنڈی نے زلفی بخاری کو 9 جنوری کو دن گیارہ بجے طلب کیا ہے ۔پی ٹی آئی رہنما کاکہناتھا کہ نیب نے بطور گواہ مجھے اس کیس میں طلب کیا ہے ،مجھ پر دباؤ ڈالنے کیلئے نوٹس بھیجا گیا ہے ،ان کاکہناتھا کہ نیب کے سامنے پیش ہو کر بھرپور دفاع کروںگا۔