اسلام آبادگلگت بلتستان

وفاقی سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان شیر عالم مسعود انتقال کر گئے

اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان شیر عالم مسعود انتقال کر گئے۔شیر عالم مسعود کا انتقال گزشتہ شب ہوا تھا، وہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے افسر تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان شیر عالم مسعود کے انتقال پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ہفتہ کووزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان میں وزیراعظم نے مرحوم کی بلندی درجات کے لئے دعا اور مرحوم کے خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔

 

وزیر اعظم نے کہا کہ مرحوم شیر عالم محسود کا شمار وفاقی بیوروکریسی کے بہترین افسران میں ہوتا تھا،ان کے انتقال سے پاکستانی سول سروس ایک قابل افسر سے محروم ہو گئی۔دوسری جانب سپیکر قومی اسمبلی نے نواب امان اللہ خان کے اہلخانہ کے نام اپنے جاری تعزیتی پیغام میں سابق ممبر قومی اسمبلی نواب امان اللہ خان کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور مرحوم کی وفات کو ان کے اہلخانہ کے لیے بڑا صدمہ اور ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ نواب امان اللہ خان ایک بہادر سیاسی شخصیت کے مالک انسان تھے ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا تادیر پر نہیں ہو سکے گا۔ راجہ پرویز اشرف نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت عطاکرے۔

 

جبکہ مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے سیکرٹری امور کشمیر و گلگت شیر عالم محسود کی وفات پر گہرے دکھ و رنج کا اظہارکرتے ہوئے کہ ہے کہ شیر عالم محسود کی وفات سے دلی صدمہ پہنچا ہے،شیر عالم محسود انتہائی بےباک، ایماندار اور نڈر افسر تھے ۔ہفتہ کو اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ دوران سروس ان کے کردار کو انتہائی مثالی پایا،اللہ تعالیٰ شیر عالم کو محسود کی مغفرت کرے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے،اللہ تعالیٰ شیر عالم محسود کے خاندان کو غم کے اس موقع پر صبر جمیل عطا فرمائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker