اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کو بتا دیا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط پوری کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

 

وزیراعظم شہبازشریف نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ گزشتہ روز آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹرسے ٹیلیفون پرگفتگو میں انہیں سیلاب کے بعد پاکستان کی اقتصادی مشکلات سے آگاہ کیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان آئے گا ۔ آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹرکو بتا دیا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط پوری کرنے کے بارے میں پرعزم ہیں۔

 

واضح رہے کہ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیاتھا۔ایم ڈی آئی ایم ایف نے سیلاب سے جانی و مالی نقصانات پر دلی ہمدردی اور تشویش کا اظہار کیا جبکہ مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

وزیراعظم نے ایم ڈی آئی ایم ایف کو جنیوا میں موسمیاتی لچکدار پاکستان کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ جس پر کرسٹالینا نے کہا کہ آئی ایم ایف بورڈ کے 9 اور دس جنوری کو اجلاس شیڈول ہیں وہ کانفرنس میں آن لائن شرکت کریں گی۔اس موقع پر وزیر اعظم نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان آئی ایم ایف کے جاری پروگرام کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ شہباز شریف نے پاکستان کو درپیش چیلنجز کو سمجھنے اور ہمدردی کے لیے ایم ڈی آئی ایم ایف کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker