اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا

لاہور(آئی پی ایس)لاہور ، گوجرانولہ اور ساہیوال بڑی تباہی سے بچ گئے،پانچ دہشت گرد گرفتار ،دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد ، اسلحہ، خود کش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد کرلیا گیا ۔

 

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان میں انعام الحق ، مسکین اللہ ، واحد خان ، شیر نقیب، شاہ ولی شامل ہیں۔

 

حکام کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے ۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد ، اسلحہ، خود کش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد ہوا۔ملزمان کے خلاف چار مقدمات درج کرکے انہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔سی ٹی ڈی نے آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ایک ہفتے کے دوران 526 کومبنگ آپریشن کیے، جن میں 130 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، 21 ہزار 227 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker