اہم خبریںپاکستان

شریف برادران جنیوا میں اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرینگے: شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ارشد شریف شہید کا کیس جان پکڑ گیا ہے، سپریم کورٹ نیب ترمیمی آرڈیننس اور اوورسیز ووٹ پر بھی عنقریب فیصلہ دے گی۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ جنیوا میں سیلاب زدگان کی امداد کے بجائے شریف برادران اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کریں گے، وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ کے بیانات جلتی پر تیل ڈال رہے ہیں۔
سپریم کورٹ میں ارشد شریف شہیدکاکیس جان پکڑگیاہے سپریم کورٹ نیب ترمیمی آرڈینس اوراورسیزووٹ پربھی عنقریب فیصلہ دے گی، عمران خان صوبائی اسمبلیاں تحلیل کر ے ورنہ اپنے ممبراسمبلیوں سے نکال لے گا،حکمران اپنے فارن اکاونٹ قومی سلامتی کی خاطرپاکستان واپس لائیں آج3بجے لال حویلی میں خطاب کروں گا
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 9 جنوری سے کاونٹ ڈاون شروع اور اپریل میں ختم ہو جائے گا جنہوں نے فالودے اور پاپڑ والوں کے نام سے لوٹا اب وہ سندھ موٹروے پر اپاہجوں کے شناختی کارڈ پر لوٹ رہے ہیں۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ عمران خان صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرے گا ورنہ اپنے ممبر اسمبلیوں سے نکال لے گا، حکمران اپنے فارن اکانٹ قومی سلامتی کی خاطر پاکستان واپس لائیں، آج 3 بجے لال حویلی میں خطاب کروں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker