اسلام آباداہم خبریں

سردار نوید انجم انٹرنیشنل لائرز ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر اسلام آباد منتخب

اسلام آباد (آئی پی ایس )سردار نوید انجم ایڈووکیٹ ایسوسی ایشن آف انٹرنیشنل لائرز کے سینئر وائس پریزیڈنٹ اسلام آباد منتخب، سردار نوید اسلام آبادہائیکورٹ میں وکالت کرتے ہیں

انہوں نے اپنی پریکٹس کے دوران مختلف مشہور فوجداری مقدمات کی کامیابی سے پیروی کی ہے۔حال ہی میں مختلف ہائی پروفائل فوجداری مقدمات میں اپنی وکالت کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ سردار نوید اسلام آباد بار ایسوسی ایشن اور بار کونسل سے وابستہ ہیں جن کا تعلق آذاد کشمیر کے علاقہ پتن شیر خان سے ہے

انہوں نے خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں معروف قانون دان رضوان عباسی کے ساتھ فوجداری کے مشہور مقدمات کی کامیابی سے پیروی بھی کی ہے جن میں دہشتگردی جیسے مقدمات سے لیکر ایف آئی اے ، نیب کیسز اور دیگر فوجداری اور ہراسمنٹ جیسے کیسز میں کامیابی سے پیروی بھی کر چکے ہیں ، سردار نوید کی کامیابی پر وکلا برادری کی طرف سے مباکبادیں بھی موصول ہوئی ہیں جنہوں نے مستقبل میں سردار نوید ایڈووکیٹ کی فوجداری مقدمات میں بہترین پیروی کو جاری رکھنے اور ان کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کااظہار بھی کیا ۔

سردار نوید انجم کا کہنا تھا کہ وہ انٹرنیشنل لائرز ایسوسی ایشن کی بہتری کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروے کار لائیں گے اور اسلام آباد کے وکلا کی بہتری کیلئے نئے مواقع فراہم کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker