تجارت

پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے دوست ممالک میدان میں آگئے

اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ تاجر دکانیں جلد کھولنے اور بند کرنے پر آمادہ نہ ہوئے تو رات کے اوقات میں بجلی بہت مہنگی کرنا پڑے گی۔

 

ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ توانائی بچت پروگرام کے پہلے مرحلے میں سخت اقدامات نہیں کرنا چاہتے لیکن اگر تاجر دکانیں جلد کھولنے اور بند کرنے پر آمادہ نہ ہوئے تو رات کے اوقات میں بجلی بہت مہنگی کرنا پڑے گی۔

 

انہوں نے پی ٹی آئی کا وائٹ پیپر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب سے پیسے آنے والے ہیں، چین سے قرض رول اوور ہونے والا ہے، پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام مکمل کریں گے اور 6 ماہ میں مالی پوزیشن بہتر ہوجائے گی جب کہ حکومت نے اداروں کی نج کاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker