
الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کو انٹراپارٹی انتخابات کرانے کیلئے ایک ہفتے کی حتمی مہلت دے دی۔
سیاسی جماعتوں کے انٹرپارٹی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے سماعت کی۔
الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کو پارٹی انتخابات کرانے کیلئے ایک ہفتے کی حتمی مہلت دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر مقررہ مدت میں انتخابات نہ ہوئے تو پارٹی سے انتخابی نشان واپس لے لیا جائے گا۔
چیف الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ جو پارٹی الیکشن نہیں کراسکتی وہ عام انتخابات کیا کرائے گی۔