اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

فواد چوہدری نے آرمی چیف اور چیف جسٹس پر بڑا الزام عائد کردیا

اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے الزام عائد کیا ہے کہ آرمی چیف فون پر چیف جسٹس کو بتاتے ہیں کہ کیا فیصلہ کرنا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے سلسلہ وار ٹوئٹس میں فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں نظام انصاف کا بحران پیدا ہو چکا ہے، یہ تاثر کہ عدالتیں فوج کے زیر اثر فیصلے دیتی ہیں، یہ انتہائی تباہ کن اثرات کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں سپریم کورٹ کا کوئی مؤقف سامنے نہ آنا معاملات کی سنگینی کا اظہار ہے۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ میری رائے میں چیف جسٹس صاحبان فوری اجلاس بلائیں اور اس صورتِ حال پر غور کریں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اعظم سواتی کیس میں جج کا فیصلے سے پہلے تبدیل کر دیا جانا، جمہوریت کی بنیاد آئین ہے اور اس طرح آئین کا بے وقعت ہونا بہت بڑا بحران ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker